آشیانہ سکیم کب مکمل ہو گی‘ وزیراعلیٰ سے اپیل!

مکرمی! دو برس کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک آشیانہ سکیم کو مکمل نہیں کیا گیا۔ ہزاروں لوگوں نے فارم اور فیس جمع کرا رکھی ہے جن میں کم آمدنی والے مزدور‘ بے گھر اور سرکاری ملازم شامل ہیں لیکن ابھی تک کوئی قرعہ اندازی بھی نہیں کی گئی اور نہ ہی اس بارے میں کوئی معلومات کسی بھی دفتر سے مل رہی ہے۔ جناب عالی! آپ سے گزارش ہے کہ ہماری اپیل پر مناسب حکم صادر فرما دیں۔ (حافظ عبدالرشید - لاہور)

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...