کراچی( ہیلتھ رپورٹر) سیوٹ کے زیر انتظام 14 OPD کی تاریخی عمارت کے سو سال مکمل ہونے پرتقریب کا انعقاد کیا گیا‘ اس موقعہ پر کراچی کی مخیر شخصیت سیٹھ گووردھن داس موتی لال مہتہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے یہ عمارت سول اسپتال کو عطیہ کی تھی۔ شروع میں یہاں آئی وارڈ قائم کیا گیا‘ 90 کے عشرے میں SIUT پروفیسر ڈاکٹرادیب رضوی نے کہا کہ اس اوبی ڈی میں بیک وقت 30 مریضوں کی گنجائش‘ ریڈیالوجی اور لیبارٹری کی سہولت موجود ہے۔ انہوں نے کہا مخیر حضرات کا صحت کے شعبے میں تعاون معاشرے کی بہت بڑی خدمت ہے۔