حکومت کا دس سال بعد محکمہ تعلیم میں ڈسٹرکٹ ٹیچرایجوکیٹرز کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر)حکومت نے دس سال بعد محکمہ تعلیم میں ڈسٹرکٹ ٹیچرایجوکیٹرز کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ صوبہ بھر میں 3500 ڈی ٹی ایز کو واپس سکولوں میں بھیجا جائیگا‘ 140 ایجوکیٹرز کو نوکری سے ہی فارغ کئے جانے کاامکان ہے‘ ضلع گوجرانوالہ میں96 ڈی ٹی ایز کو مبینہ طور پر حاضری لگانے سے روک دیاگیاہے۔ پنجاب حکومت نے پرائمری سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے 2007 اور 2010 میں ڈسٹرکٹ ٹیچر ایجوکیٹرز تعینات کئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن