لاہور(نیوزرپورٹر)یلذائیمرز پاکستان کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کا مقصد ایلذائیمرز اور ڈیمینشیا ( نسیان )کے بارے میں طبعی ماہرین اور عام لوگوں میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوے ڈاکٹر یاسمین راشد سرپرست ایلذائیمرز پاکستان، ڈاکٹر حسین جعفری سیکرٹری جنرل ایلذائیمرز پاکستان، ڈاکٹر علی ہاشمی، ڈاکٹر یاسمین احسان اور ڈاکٹر شاہدہ بتول نے بتایا کہ ا یلذائیمرز بھولنے والی بیماری یعنی نسیان کی سب سے بڑی قسم ہے۔