لاہور سے ملتان جانےوالی موسی پاک ایکسپریس کے انجن کی موٹر میں آتشزدگی، ڈاﺅن لائن پر ٹریفک معطل

لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہور سے ملتان جانے والی موسی پاک ایکسپریس کے انجن کے نیچے موٹر میں آتشزدگی، آگ لگنے کے بعد انجن ٹھس ہوگیا ڈاﺅن لائن پر ٹریفک معطل، کراچی ایکسپریس انتظار میں کھڑی رہی ۔ موسی پاک ٹرین ساہیوال سٹاپ کرنے کے بعد ابھی آڈٹر سگنل کے قریب پہنچی تھی کہ اُس کی الیکٹرک کی موٹر میں آگ لگ گئی ڈرائیور نے ٹرین کو روک لیا ڈرائیور اور فائر مین نے آلات کی مدد سے آگ بجھا دی لیکن اس کے بعد انجن نہ چل سکا ایک گھنٹہ تک ٹرین جائے حادثہ پر کھڑی رہی۔

ای پیپر دی نیشن