حکومت رمضان المبارک کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان، اشیا کی قیمتیں کم کرے: سراج الحق

لاہور ( سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے نیوز لیکس قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔یہ دو اداروں کا نہیں حقائق قوم کے سامنے آنے چائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ میں میڈیا اور المرکز الاسلامی پشاور میں جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے ذمہ داران ،صوبائی وزراء ،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نیوز لیکس کے حوالے سے قوم کے ذہنوں میں اب بھی سوال ہے کہ اتنے بڑے واقعہ کا اصل ذمہ دار کون ہے، رات گئی بات گئی سے معاملہ ختم نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور ایران کیساتھ تعلقات کی خرابی ناکام خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے اور یہ بھارت کی کامیابی ہے۔ پاکستان کا وزیر خارجہ نہیں اور جس ملک کا وزیر خارجہ نہ ہو اسکے بین الاقوامی تعلقات کا نتیجہ یہی ہو تاہے۔انہوں نے کہا کہ جندال کی وزیر اعظم سے خفیہ ملاقات کا مقصد کلبھوشن کی رہائی کے سوا کچھ نہیںتھا۔کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور اس میں شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ یہ واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے چار سال پورے ہونے سے پہلے ہی حکمرانوں کی زندگی میں انقلاب آگیا ہے، جبکہ غریب عوام کو مہنگائی لوڈشیڈنگ ،بے روزگاری اور بدامنی کے تحفے کے سوا کچھ نہیں ملا،رمضان المبارک سے پہلے پہلے لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کاخاتمہ کیاجائے۔ حکومت رمضان المبارک کیلئے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کرے ،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...