حافظ آباد: رشتہ نہ دینے پر فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کر دیا

May 14, 2017

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے نواحی گائوں راہگو سیداں میں رشتہ کے تنازعہ پر نوجوان نے فائرنگ کرکے جوان سال لڑکی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کولو تارڑ کا محمد ابوبکر راہگو سیداں کی رضیہ سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن رضیہ کے والدین رضامند نہ تھے۔ انہوں نے رضیہ کا نکاح چھ ماہ قبل فیصل کالونی شیخوپورہ کے قریبی رشتہ دار سلیم ضیاء کے ساتھ کر دیا۔ گزشتہ روز رضیہ کی بارات آنا تھی۔ ملزم ابوبکر نے مشتعل ہوکر رضیہ کے گھر داخل ہوکر اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ ونیکے تارڑ نے مقتولہ کی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال پہنچایا ملزم کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں