اسلام آباد/پشاور(صباح نیوز) خیبرپی کے حکومت نے اپنے صوبے میں ڈاکٹروں کے نسخے کے بغیر دوائوں کی فروخت پر پابندی عائدکردی۔ڈرگ قوانین میں ترمیم کے بعد اب کے پی کے میںکوئی بھی میڈیکل سٹور یا فارمیسی بغیر ڈاکٹری نسخے کے ادویہ فروخت نہیںکرسکے گا۔ وزارتِ صحت کے پی کے نے ڈرگ قوانین 1982میں ترمیم کے بعد ڈاکٹروںکی ہدایت کے بغیر ادویہ فروخت کرنے پر پابندی لگادی ہے۔ مزید برآں میڈیکل سٹور والوں کوبھی پابند کیاگیا ہے کہ ڈرگ لائسنس کی معیاد ختم ہونے سے ایک ماہ قبل ڈرگ لائسنس کی تجدیدکرائی جائیگی بصورت دیگر قانونی کارروائی بھی عمل لائی جائیگی۔