اسلام آباد (مسعود ماجد سید؍ خبر نگار) بجٹ کی آمد سے قبل وزارت ریلوے نے اگلے مالی سال 2017-18کیلئے 19نئے منصوبے تشکیل دے دئیے، ان منصوبوں پر 5.374ارب روپے لاگت آ ے ٔ گی جبکہ جاری 38 منصوبوںکومکمل کرنے کیلئے مزید 62.150 ارب روپے کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔’’نواے ٔ وقت‘‘کوملنے والی معلومات کے مطابق آئیندہ مالی سال 2017-18کا وفاقی بجٹ 26 مئی کو متوقع ہے جسکے لئے وزارت ریلوے نے جاری اور نئے منصوبوں کے لئے کل 67.524 ارب روپے وزار ت خزانہ سے مانگ لئے ہیں ۔وزارت ریلوے نے اگلے مالی سال 2017-18کے لئے جن 9 نئے منصوبوں کی منصوبہ بندی کی ہے ان میں رسالپور لوکو فیکٹری میں رولنگ سٹاک کی مینٹی نینس کے لئے آلات کی خریداری ، رولنگ سٹاک اور (160KMPH)آلات سمیت ریلیف ٹرینوں کی اپ گریڈیشن ، پاکستان ریلوے کی سٹیل شاپ میں مینٹی نینس سہولیات کی اپ گریڈیشن ، انفراسٹرکچر مینٹی نینس سروسز کی ہتری، گوافر کو ملانے کیلئے اراضی کا حصول ، والٹن ٹریننگ اکیڈیمی لاہور کی بہتری،انسپیکشن اینڈ ٹیسٹنگ آلات سمیت پرانے پلوں کی تعمیر و مرمت و ان کی مضبوطی،ریل گرانڈنگ مشین کی خریداری،ریلوے میں آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ میں بھی استعداد کار کو بڑھانا شامل ہے۔