کراچی (نیٹ نیوز) آئی ٹی سیکٹر میں پاکستانی لڑکیوں نے ایسی ایپ بنا لی جو قوت گویائی سے محروم افراد کے کام آئے گی۔ کراچی کی دوباصلاحیت سافٹ ویئر انجینئر لڑکیوں نے دنیا کی پہلی اردو زبان کی ویب ایپلی کیشن ’’بولو ٹیک‘‘ ڈیزائن کی ہے۔ یہ سافٹ ویئر قوت گویائی سے محروم بچوں کو بولنے میں مدد فراہم کریگا۔ ایپ استعمال کرنے کے بعد والدین کو بار بار سپیچ تھراپسٹ کے پاس جانا نہیں پڑے گا۔