نئی دہلی/فتح آباد (آئی این پی)سابق بھارتی فوجی کی بیوی نے 56انچ سینے کا دعویٰ کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی کو 56انچ کا بلائوز بھیج دیا۔ سابق فوجی درامیور سنگھ کی بیوی سمن سنگھ نے اپنے خط میں وزیراعظم نریندر مودی کو یاددہانی کرائی کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے انتخابات سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آگئی تو پاکستان بھارتی فوجیوں پر حملے کی جرات نہیں کرسکے گا لیکن صورتحال اب بھی بدتر ہے ۔خاتون کے شوہر نے صحافیو ںکو بتایاکہ خط وزیراعظم کو بلائوز کے ساتھ فتح آباد میں ضلعی فوجی بورڈ کو پیش کیا گیا تھا۔