کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر گرمی سے گھبرا کر بھارت سے واپس بھاگ نکلا

May 14, 2017

ممبئی (نیٹ نیوز) کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر گرمی سے گھبراکر واپس بھاگ نکلے۔ وہ 9 مئی کو ممبئی پہنچے تھے تاہم شائقین کا کہنا تھا ان کے مہنگے ٹکٹس بیکار گئے۔ کنسرٹ کا ٹکٹ 75 ہزار (پاکستانی تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے) میں فروخت ہوا۔ ممبئی کی گرمی اور حبس نے کینڈین گلوکار کو کنسرٹ کے چند گھنٹوں بعد ہی بھارت چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔ ممبئی میں کنسرٹ کے بعد ہوٹل جانے کی بجائے وہ شرٹ پہنے بغیر ہی سیدھا ائرپورٹ پہنچے۔ ائرپورٹ پر انہوں نے جنوبی افریقہ کی پرواز پکڑی اور روانہ ہو گئے۔ 

مزیدخبریں