روہتک (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر روہتک کی عدالت نے ڈرامے باز ہندو گرو ’’بابا رام دیو‘‘ کے خلاف سر کاٹنے کی دھمکی دینے والا بیان دینے کے معاملے میں عدالت پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ واضح رہے کہ بابا رام دیو نے کچھ عرصہ قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ جو بھارت ماتا کی جے نہیںکہتا تو اس کا سر کاٹ دینا چاہیے اسکا اشارہ واضح طور پر مسلمانوں کیطرف تھا۔ تاہم ہریانہ سے سابق وزیر مملکت داخلہ سبھاش بٹرا کو بھی یہ بیان بہت برا لگا انہوں نے بابا رام دیو کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے عدالت سے رجوع کیا ایڈیشل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ روہتک نے وارنٹ جاری کر دئیے۔
’’بھارت ماتا کی جے نہ کہنے پر سر کاٹنے کی دھمکی‘‘ ڈرامے باز گرو بابا رام دیو کے وارنٹ جاری
May 14, 2017