بلوچستان اسمبلی : اپوزیشن رکن کے جمعیت کی جھنڈی ایوان میں لانے پر شدید احتجاج مستونگ حملے کیخلاف تحریک التوا منظور

کو ئٹہ (آن لائن+نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن رکن حسن بانو نے جمعیت کی جھنڈی ایوان میں لانے پر حکومتی اراکان کا شدید احتجاج اور تیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اس وقت مچھلی بازار بن گیا جب جے یو آئی کی رکن اسمبلی حسن بانو نے پارٹی پرچم اپنے ڈیسک پر لگا لیا جس پرمشیر وزیراعلیٰ عبیداللہ بابت نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلی میں پارٹی پرچم نہیں لایا جاسکتا اس دوران دونوں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان تیز جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ ادھر بلوچستان اسمبلی نے مستونگ میں مولانا عبدالغفور حیدری پر خودکش حملے کے خلاف تحریک التوا منظور کرلی۔ چیئرپرسن آف سپیشل یاسمین لہڑی کی زیرصدارت اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

ای پیپر دی نیشن