لاہور(خبر نگار) وزیر اعظم کے دورہ کے لیے دو بوئنگ 777 طیارے مخصوص کیے جانے کی وجہ سے پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ طیارہ موجود نہ ہونے سے لاہور سے نیویارک جانے والی پرواز منسوخ کر دی گئی۔ لندن اور میلان جانے والی دو پروازوں کے مسافر وں کو ایک ہی پرواز میں سوارکرا دیا گیا۔ پی آئی اے کو وزیر اعظم کے اس دورہ کی وجہ سے صرف لاہور سے نیویارک جانے والی پرواز پر کروڑوں کا نقصان بھگتنا پڑے گا۔