کراچی(آن لائن) عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ عالمی ’’مدر ڈے‘‘ کے موقع پر پوری قوم کومبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ تمام مائوں کے بچے انکی آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے چار سال قبل ڈاکٹر عافیہ کووطن واپس لانے کا وعدہ کیا تھا ۔کم از کم ’’مدرڈے‘‘ کے موقع پر تو وزیراعظم ایک ماں سے کئے گئے وعدے کی لاج رکھیں۔ عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی اور بچے ’’مدر ڈے‘‘ کے موقع پر بڑی شدت سے وزیراعظم کا وعدہ پورا ہونے کے منتظر ہیں۔