احتساب عدالت، شرجیل میمن اور دیگر ملزموں کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت، فرد جرم عائد نہ ہو سکی

کراچی (وقائع نگار) احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزموں کے خلاف محکمہ اطلاعات میں پانچ ارب روپے کی کرپشن سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی لیکن ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ اب آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے نیب حکام کو مقدمے کی دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت30 مئی تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن