بورے والا(نامہ نگار)بچوں کی لڑائی میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، نواحی آبادی 451ای بی لاٹ بھٹیاں کے نمبردار محمد اسلم عرف اچھی کے بھائی شفیق اور رفیق عرف فیقی کے بچوں کے مابین معمولی بات پر ہونیوالے جھگڑے میں عورتیں بھی شامل ہو گئیں۔ تاہم مقامی کونسلر حاجی عبدالغفار بھٹی نے صلح کروادی اور واپس اپنے ڈیرہ پر چلے گئے لیکن کچھ ہی دیر بعد رفیق اور شفیق کے مابین دوبارہ تلخ کلامی ہوئی جس پر اسلم عرف اچھی نمبردار نے دونوں کو ڈانٹ کر چپ کروانے کی کوشش کی تو بڑے بھائی شفیق نے طیش میں آکر چھوٹے بھائی رفیق کے سینے میں پستول کا فائر مار کر ڈھیر کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ رفیق کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی اور مقتول کی بیوی کی درخواست پر شفیق اور اسلم عرف اچھی نمبردار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔