گجرات، لاہور(نامہ نگاروں سے) سیلفی لیتے نہر میں گرنے والے کو بچاتے دوسرا بھائی بھی ڈوب گیا جبکہ 24 سالہ نوجوان نہر میں چھلانگ لگاتے ہی ڈوب گیا۔ گجرات سے نامہ نگار کے مطابق کھاریاں کے قریب اتووالہ نہر کنارے 14سالہ شیراز اپنے موبائل سے سیلفی بنا رہا تھا کہ اچانک کنارے سے پائوں پھسلنے کے باعث نہر میں جاگر جسے بچانے کیلئے بڑے 19سالہ بھائی شمریز نے چھلانگ لگا دی ،ریسیکو عملہ نے دونوں بھائیوں کی نعشیں غوطہ خوروں کی مدد سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیں۔ مریدکے اور شیخوپورہ سے نامہ نگاران کے مطابق 24سالہ محمد عامر اپنے دوستوں کے ہمراہ نہر اپر چناب میں جوئیانوالہ کے مقام پر نہا رہا تھا کہ نہر میں چھلانگ لگاتے ہی ڈوبنے لگا، اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طورپر موقع پر پہنچ گئی جنہوںنے غوطے کھانے والے نوجوان کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اورہسپتال پہنچا دیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ پولیس نے نعش ورثا ء کے حوالے کر دی ۔
گجرات: سیلفی نے دو بھائیوں کی جان لے لی، ایک نہر میں گرا، دوسرا بچاتے ڈوب گیا
May 14, 2017