گوجرانوالہ : شادی میں ڈانس کرنیوالے چار خواجہ سراؤں سمیت10 افراد کی ضمانت منظور

May 14, 2017

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) عدالت نے شادی کی تقریب میں ڈانس کرنیوالے چار خواجہ سرائوں سمیت دس افراد کی ضمانت منظور کر لی ، تھانہ کھیالی کے علاقہ میں چیمہ آبادی میں زبیر کے گھر شادی کی تقریب تھی جہاں پر پابندی کے باوجود بلند آواز میں لگے گانوں پر خواجہ سراء دیگر افراد کے ہمراہ ڈانس کرنے میں مصروف تھا۔ اس دوران پو لیس نے کاروائی کرکے چار خواجہ سرائوں سمیت دس افراد کو حراست میں لیکر انکے خلاف سائونڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا، تاہم پو لیس نے ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا کر جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز علی بیگ کی عدالت میں پیش کیا اس دوران معزز جج نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انکی پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی ۔

مزیدخبریں