جدہ (مانیٹرنگ نیوز) ریتیلا طوفان جدہ کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے ، مختلف شہروں میںتیز بارش کا سلسلہ جاری ہو گیا جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا۔ سعودی حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ تاہم اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔