مانسہرہ‘ لڑکی سے تعلقات کا الزام‘ ہجوم نے نوجوان پر ڈنڈے‘ پتھر برسائے‘ گولی ماردی

مانسہرہ(آئی این پی)مانسہرہ کی تحصیل گڑھی حبیب اللہ میں لوگوں نے خود ہی عدالت لگائی اور نوجوان کو موت کی سزا دیدی، گاﺅں کی ایک لڑکی کے ساتھ تعلقات کے الزام پر مشتعل ہجوم نے نوجوان کو ڈنڈوں اور پتھروں سے مارا، پھر گولی مار کر زندگی ہی چھین لی۔نجی ٹی وی کے مطابق مشتعل افراد نے نوجوان کو برہنہ کرکے بھی گھسیٹا ، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ متاثرین نے چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔مقامی لڑکی سے تعلقات کے الزام پر گاں دلولہ کے رہائشیوں نے خود ہی عدالت لگائی اور نوجوان عبدالستار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بااثر ملزم بہیمانہ تشدد کے بعد نیم بے ہوش نوجوان کو برہنہ کر کے گھسیٹتے رہے۔پولیس کو بھی زخمی نوجوان کے قریب نہ جانے دیا۔ دو گھنٹے بعد مشتعل ہجوم نے پولیس کو نوجوان کے پاس جانے کی اجازت اس وقت دی جب اس کی چند سانسیں ہی باقی تھیں۔پولیس نے مرکزی ملزم کے بیرون ملک فرار ہونے کے بعد تین کو گرفتار کر لیا۔
مانسہرہ/ نوجوان قتل

ای پیپر دی نیشن