بیلٹ اینڈروڈمنصوبے میں چین اورپاکستان اہمیت کے حامل ہیں: چینی صدر

 چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈروڈمنصوبے میں چین اورپاکستان اہمیت کے حامل ہیں.بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے امیراورغریب ممالک کافرق ختم ہوگا۔بیجنگ میں بیلٹ اینڈروڈفورم سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈروڈمنصوبہ21ویں صدی کاعظیم منصوبہ ہے.بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے ممالک اوربڑے ادارے ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈروڈمنصوبہ دنیا کے امن میں بھی اہم کرداراداکرےگا.منصوبے سے یورپ اورایشیاکوتجارتی فوائدحاصل ہوں گے۔شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ منصوبے کی کامیابی کاانحصارتجارتی سرگرمیوں کےفروغ میں ہے.بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے منسلک ممالک ایک دوسرےکے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے.منصوبے سے خطے میںخوشحالی آئے گی منصوبے سے دنیا بھر کا مفاد وابستہ ہے۔اس موقع پر روس کے صدرپیوٹن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈروڈمنصوبے سے دنیاکامستقبل وابستہ ہے.ترکی چین سمیت تمام ممالک کےساتھ مل کرکام کرنے کےلئے تیار ہے.روس منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے تیارہے۔روسی صدر نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے کئی منصوبے ناکام ہوچکے ہیں.اکیسویں صدی کےچیلنجزسے نمٹنے کے لئے بیلٹ اینڈروڈفورم اہم منصوبہ ہے.یورپی یونین کے ممالک کوبیلٹ اینڈروڈفورم میں خوش آمدیدکہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ روس بیلٹ اینڈروڈکی مکمل حمایت کرتاہے۔

ای پیپر دی نیشن