کرم ایجنسی (نامہ نگار) کرم ایجنسی کے صدر مقام سدہ میں پاکستان تحفظ مومنٹ نے ریلی نکالی اور جلسہ منعقد کیا،ریلی کے شرکاء نے’’ پاکستان پائندہ باد، پاک فوج زندہ بادہ‘‘ کے نعر ے لگائے، ریلی و جلسے میں سکولز کے طلباء کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کی ،ایجنسی کے قبائل نے فورسز اورحکومت کی مکمل حمایت ملک کے خلاف ہرقسم کی سازش کو ناکام بنانے کی عہد کا اعلان کیا اس حوالے سے لوئر کرم ایجنسی سدہ میں فورسز کی حمایت میں اتوار کو ایک بڑی ریلی نکالی گئی، ریلی میں ایجنسی کی تینوں تحصیلوں اپر، لوئر اور سنٹرل کرم کے ہزاروں افراد نے شرکت کی تینوں تحصیلوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگقافلوں کی صورت میں سدہ پہنچ کر ڈگری کالج گرائونڈ میں جمع ہوئے جہاں ریلی نے بڑے جلسے کی شکل اختیار کی ،جلسے شرکاء سے ملک سید جمال اورگزئی ،ملک عادل آف خارکلے ،ملک سلیم خان اورگزئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج ،سکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا مقررین نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہراس سازش کو ناکام بنادینگے جو ملک خداداد کیلئے نقصان کا باعث ہوگا مشران نے کہا کچھ عناصر غیرملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ان عناصر کو کسی بھی قیمت پر کرم ایجنسی غیور عوام کامیاب ہونے نہیں دینگے، عمائدین نے منظور پشتین کو باغی کالقب دیا اور مطالبہ کیا کہ اس قسم کے عناصر کے خلاف اعلی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں، ملک ابرار جان نے کہا کہ کرم ایجنسی سمیت فاٹا بھر میں امن قائم ہوچکا ہے جسکا سہرا پاک آرمی اور سکیورٹی فورسز کو جاتا ہے ہم کسی کو بھی دوبارہ امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا ہمارے آبائواجداد اور فورسز نے لازوال قربانیاں د یں جن کی بدولت آج ہم چین کی زندگی گزار ر ہے ہیں،بعد میں قبائلیوں نے پشاور مین شاہراہ پر ریلی نکلی اور نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر مقامی رقص کرتے ہوئے پاک آرمی زندہ باد کے نعرے لگائے ۔
کرم ایجنسی / ریلی
کرم ایجنسی ‘ پاکستان تحفظ مومنٹ کی پاک فوج کے حق میں ریلی
May 14, 2018