اسلام آباد(آن لائن)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرمین ماروی میمن نے کہا ہے کہ چوہدری نثار دھرتی کے بیٹے ہیں ممبئی حملوں کے بارے میں حقائق پر مبنی بیان دے کر انہوں نے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے اتوار کے روز اپنے ٹویٹ میں ماروی میمن نے ممبئی حملوں کے بارے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے انٹرویو کی مذمت اور چوہدری نثار کی بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار اس دھرتی کے بیٹے ہیں انہوں نے حقائق پر مبنی وضاحتی بیان دیا اور ممبئی حملوں پر موقف واضح کرکے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
ماروی میمن
چوہدری نثار نے حقائق پر مبنی وضاحتی بیان دیا ممبئی حملے: ماروی میمن کی جانب سے نواز شریف کے انٹرویو کی مذمت
May 14, 2018