فیصل آباد (این این آئی)وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نیب نے نواز شریف کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا، کیا یہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کی توہین کے زمرے میں نہیں آتا؟ بھارت پیسے بھیجنے کے الزامات لگانے سے اچھا ہے ہمیں پھانسی دے دیں ¾اویس ٹپی کرپشن میں آصف زراداری کا فرنٹ مین ہے، جسے کلین چٹ دے دی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نیب نے میاں نواز شریف کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا ہے، صرف اخباری تراشوں کی بنیاد پر سابق وزیراعظم اور پارلیمنٹ کی توہین کی گئی ¾ ایسے الزامات سے تو بہتر ہے انہیں پھانسی دے دی جائے ¾ملک لوٹنے والے جتنے لوگ ہیں وہ عمران خان کی پلیٹ میں سجائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ نیب کو نوازشریف پر الزامات لگانے پر معافی مانگنی چاہیے ۔ بلوچستان، سندھ، کے پی کے میں نیب سو رہا ہے اور ادھر اخباری تراشوں پر نوٹسز جاری ہو رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جتنے لوٹے ہیں عمران خان کو اکٹھے کر کے دئیے جارہے ہیں ¾پہلے عمران خان کو الیکشن کی بہت جلدی تھی اب 2 ماہ کا وقت کیوں مانگ رہے ہیں۔ الیکشن میں پتہ لگ جائے گا عوام کس کے ساتھ ہیں۔
عابد شیر علی