راولپنڈی( نیوزرپورٹر) قائد تحریک صوبہ پو ٹھوہارراجہ محمد اعجاز نے کہا ہے کہ وطن عزیز خوبصورت اکا ئیوں کا مجموعہ ہے صوبے خوشحال ، مضبوط ، مستحکم اور ترقی یافتہ ہوں تو ملک طاقتور ہو تے ہیں پاکستان کے شمال مشرق میں اور پنجاب کے شمال میں واقع خطہ پوٹھوہار قدرتی وسائل سے مالامال اور اپنی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے جو راولپنڈی ڈویژن پر مشتمل ہے جس میں دریائے اٹک ۔اور جہلم بہتے ہیں صوبہ پوٹھوہار مین خام تیل ، نمک ، جپسم ، چونا ،لائم سٹون ، کرومائیٹ ، خام لوہا ، سلور ،قیمتی پتھر ، ماربل ،ر اعلی کوالٹی کا یورنیم پائے جا تے ہیں اس مجوزہ صوبے کے وسائل پا کستان کی معیشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے تحریک صوبہ پوٹھوہار کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب میں منعقدہ پہلے یو م تا سیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس کے وسائل کہاں جا تے ہیں اس کا کچھ پتہ نہیں وسائل سے مالا مال خطہ پسماندگی کا شکار کیوںہے ہمارے مسائل روز بروز بڑھتے کیوں جا رہے ہیں ان سب سوالوں کے جواب تلاش کرنے کے لئے تحریک صوبہ پو ٹھوہار کی بنیاد رکھی ہے صوبہ کے قیام کا مقصد پوٹھوہاریوں کے معیار زندگی کو بلند کرنا ہے ہر وہ پاکستانی پوٹھوہاری ہے جس کے پاس راولپنڈی ڈویژن کا شناختی کارڈ ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں ترقی اور خوشحالی کے اس سفر میں سب کو دعوت دے رہا ہوں اور اس میں ہر پوٹھوہاری کی شرکت از حد ضروی ہے انہوں نے کہاہے کہ ابتدائی طور پر جو اہداف اور مقاصد طے کئے گئے ہیں ان میں راولپنڈی ڈویژن(جہلم ۔ اٹک۔ چکوال ۔اور راولپنڈی ضلع ) کو صوبہ بنا نا پوٹھوہار کی ہر تحصیل میں 100بستروں کا ہسپتال بنانا ۔ نیا خاندان نیا مکان منصوبے کے تحت بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی اور صوبہ پوٹھوہار میں نئے اضلاع کا قیام ہماری ترجیحات میں شامل ہے اس موقع پر تحریک صوبہ پوٹھوہار کی ممبر شپ مہم کا بھی آغاز کیا گیا اور ممبر شپ کے فارم شرکاء میں تقسیم کئے گئے تقریب سے چیف آرگنائزر ارشد سلہری ۔ جنرل سیکرٹری راجہ ارشد ۔ ممبر سنٹرل کمیٹی ظفر منہاس ،حماد اکرم ،وجا ہت خواجہ ،میر ضمیر مغل نے بھی خطاب کیا اور اپنے اپنے خطاب میں صوبہ پوٹھوہار کے قیام کی ضرورت پر زور دیا اور اس تحریک کو مزید تیز کرنے کا بھی اعادہ کیا ۔
مجوزہ صوبہ پو ٹھوہار قدرتی وسائل سے مالامال اور اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے،راجہ محمد اعجاز
May 14, 2018