قومی ہیرو اورسابق عظیم گول کیپر منصور احمدکراچی میں سپرد خاک

کراچی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے والے سابق عظیم گول کیپر منصور احمد کو کراچی کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔پاکستان کو ہاکی ورلڈ کپ 1998 اور چیمپیئنز ٹرافی جیسے بڑے اعزازات جتوانے والے سابق کپتان اور مایہ ناز گول کیپر منصور احمد دل کے عارضے کا شکار تھ یاور گزشتہ روز کراچی کے مقامی ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔ہاکی کے اس عظیم سپوت کی نمازہ جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع سلطان مسجد میں ادا کردی گئی جس میں ہاکی، کرکٹ اور دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔منصور کی نماز جنازہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) سیکریٹری شہباز احمد، اولمپیئن اصلاح الدین، کامران اشرف، حیدر حسین، سابق کرکٹر شاہد آفریدی، جلال الدین، سلیم جعفر اور اقبال محمد علی، وسیم فیروز، شاہد علی خان، محمد علی سمیت سابق ہاکی کھلاڑی بھی موجود تھے۔زندگی کے آخری چند سالوں میں معاشرے اور حکومت کی بے حسی کا سامنا کرنے والے منصور احمد کی نمازہ جنازہ میں بھی کسی حکومتی عہدیدار نے آنے کی زحمت گوارا نہ کی اور وفاقی و صوبائی حکومت کا بھی کوئی نمائندہ جنازہ میں شریک نہ ہوا۔اولمپیئن اصلاح الدین اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان نے منصور احمد کو عظیم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصور احمد جس ستائش اور عزت کے مستحق تھے اس سے محروم رہے۔اس موقع پر شاہد آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصور احمد کے انتقال کا افسوس ہے، منصور بہت بڑا نام ہے، انہوں نے قوم کو بہت خوشیاں دیں مگر ہم نے اس کی قدر نہیں کی۔شاہد آفریدی نے نماز جناز میں کسی بڑی شخصیت اور سلیبرٹی کی غیرموجودگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی کچھ کسی اور ملک میں ہوتا تو سوشل میڈیا بھرا ہوتا جبکہ سیاست دانوں اور حکومتی عہد داران کو بھی آنا چاہیے تھا۔ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ آج منصور کی نماز جنازہ کے لیے آیا ہوں لیکن اب سوچوں گا کہ منصور احمد کے لیے کیا کر سکتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن