جوہی شہر میں درزی کی دوکان میں چوری ہزاروں کا نقصان

جوہی( نامہ نگار ) جوہی میں چوروں نے درزی کے دکان کے تالے توڑ کر دکان میں موجود 3 لاکھ روپے کے 400جوڑے اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے درزی یونین کی جانب سے سخت احتجاج جوہی شہر میں چوروں کو کھلی چھوٹ دینے کا الزام -تفصیلات کے مطابق کے جوہی شھر کے پھلجی روڈ کے علائقے میں گذشتہ رات چوروں نے ایک درزی خمیسو لغاری کے دکان کے تالے توڑ کر دکان میں 400 جوڑے اور دیگر سامان جن کی مالیت 3لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے چوری کر کے فرار ہو گئے چوروں کی اس واردات پر درزی یونین اورشہری تنظیموں کی جانب سے سینکڑوں افراد نے بلاول پارک سے احتجاجی جلوس نکالا اور نعرہ بازی کرتے ہوئے فاضل چوک پر دھرنا دیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نظام ببر یامین تھہیم غلام شبیر رستمانی خمیسو لغاری یونس سولنگی سمیت دیگر نے کہا کہ جوہی میں پولیس کی جانب سے چوروں کو شھر ٹھیکے پر دیا گیا ہے گذشتہ دو ماہ میںشہر کے مختلف بازاروں سے مختلف دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی چوریاں کی گئی ہیں لیکن پولیس ابھی تک ایک بھی چوری واپس نہیں کروا سکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر چوری واپس نہیں ہوئی تو شھر میں شٹر بند ہڑتال مظاہرے اور دھرون کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن