امریکہ کا ایران میں نظام کی تبدیلی کا منصوبہ، مظاہروں کو ہوا دینے کا فیصلہ

واشنگٹن (این این آئی) امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ ایران میں نظام کی تبدیلی کے ایک نئے پروگرام پرغور کررہی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی انتظامیہ اور امریکا کی قومی سلامتی نے ایران میں نظام کی تبدیلی کے لئے نئی سکیم تیار کی ہے۔ جس کے تحت ایران میں پرامن جمہوری تبدیلی کے لیے کوشاں مختلف اقوام اور قوتوں کی مدد کرنا، ایران میں عوامی انتفاضہ کو سپورٹ کرنا اور عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ اس نے امریکی انتظامیہ کے ایران میں تبدیلی کے حوالے سے پلان کی نقل حاصل کر لی ہے۔ تین صفحات پر مشتمل پلان کے بارے میں وائیٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی میں بحث بھی جاری ہے۔ ایران میں نظام کی تبدیلی کا امریکی منصوبہ سیکیورٹی اسٹڈی سینٹر گروپ (ایس ایس جی)کی طرف سے تیار کیا گیا ۔ یہ گروپ امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے زیرانتظام ایک تھینک ٹینک کے طورپر کام کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...