بغداد(این این آئی)عراق کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم نوری المالکی نے ملک میں ہونے والے تاریخی پارلیمانی انتخابات میں سب سے پہلے ووٹ ڈالا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے بغداد کے انتہائی سکیورٹی والے علاقے گرین زون میں ووٹ ڈالنے کے بعد خبر دار کیا کہ اگر برقی آلات ( الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں ) کے ذریعے انتخابی نتائج میں گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے تباہ کن مضمرات ہوں گے۔نوری المالکی پارلیمانی انتخابات میں موجودہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے سب سے بڑی سیاسی حریف سمجھے جارہے ہیں۔جبکہ عراقی پارلیمنٹ کے صدر سلیم الجبوری نے بھی ووٹ ڈالنے کے بعد اسی قسم کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم ووٹ ڈالنے اور ووٹوں کی گنتی کے عمل کا بڑے قریب سے مشاہدہ کررہے ہیں۔
پارلیمانی الیکشن کے نتائج میں گڑبڑ کے تباہ کن نتائج برآمد ہونگے: عراقی وزیراعظم
May 14, 2018