غدار کہنے والے گریبانوں میں جھانکیں، نوازشریف نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا:پرویزملک، عمران نذیر

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نے کہا ہے کہ دوسروں کو غدار اور خود کو حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، قائد مسلم لیگ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا،مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی سب کیلئے رول ماڈل ہے، تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اصلاحات کے پروگرام پر محنت سے کام کیا گیا ہے اور آج پنجاب ان شعبوں میں سب سے آگے ہے جبکہ خیبر پی کے اور سندھ میں عوام کو بری طرح نظرانداز کیا گیا ہے، زرداری اور نیازی دونوں نے اپنے صوبوں کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ اصول کی سیاست کے دعویدار سیاستدانوں نے وصولی کرکے بے اصولی کا نیا ریکارڈ بنایا ہے جس کی گواہی سینیٹ الیکشن میں سامنے آ چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن