چندی گڑھ (آئی این پی) بھارتی پنجاب سکول ایجوکیشن بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں 27ہزار سے زیادہ طلبا پنجابی کے مضمون میں فیل ہو گئے۔ نتائج کے اعلان سے چند دن قبل ہی پنجاب یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے الزام لگایا تھا کہ حکام اپنے فرائض درست طریقے سے انجام نہیں دے رہے۔ پنجابی زبان کے فروغ کیلئے جو فنڈ مختص کیا گیا ہے وہ بھی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مادری زبان کو کسی قسم کی سہولت نہیں دی جارہی جبکہ چین، جاپان اور جرمنی میں مادری زبان میں تعلیم دی جاتی ہے۔
بھارتی پنجاب میں 27 ہزار طلبا پنجابی کے مضمون میں فیل
May 14, 2018