میرانشاہ(آئی این پی)شمالی وزیر ستان میں میرانشاہ کے علاقے میرعلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایم این اے مولانامحمددین دارکے بیٹے سمیت2 افرادجاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ میرانشاہ کے علاقے علی میر میں پیش آیا جس سے 2 افرادجاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے افرادمیں سابق ایم این اے مولانامحمددین دارکابیٹابھی شامل ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں
شمالی وزیرستان: سابق ایم این اے مولانا محمد دین کے بیٹے سمیت 2 افراد قتل
May 14, 2018