چیف جسٹس کے ممکنہ دورے، پنجاب کی جیلوں میں بہتر انتظامات کے احکامات جاری

لاہور (میاں علی افضل سے ) چیف جسٹس ثاقب نثار کے ممکنہ جیلوں کے دورے کے پیش نظر محکمہ داخلہ اور محکمہ جیل خانہ جات کے افسران شدید خوف زدہ ہیں۔ پنجاب کی جیلوں میں انتظامات بہتر بنانے اور قیدیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اچانک دورے شروع کر دئیے، سیکورٹی اقدامات سمیت ہسپتالوں ،کچن اور وارڈوں کی حالت بہتر کئے جانے کے احکامات جاری کئے جا رہے ہیں جبکہ جیلوں میں موجود قیدیوں کو بھی بنیادی سہولیات کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے، قیدیوں کو فراہم کی جانیو الی ادویات کی بھی جانچ پڑتال جاری ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثارنے چند روز قبل اچانک پشاور جیل کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا پشاور جیل کے اچانک دورے کے بعد چیف جسٹس کے ممکنہ پنجاب کی جیل کے دورے کے پیش نظر پنجاب کے محکمہ داخلہ اور محکمہ جیل کے افسران پنجاب کی جیلوں میں انتظامات بہتر بنانے کی کوششوں میں لگے اور اچانک جیلوں کے دورے کر رہے ہے اسی سلسلہ میں 3روز قبل ایڈیشنل سیکرٹری جیل خانہ جات میاں محسن اور ڈی آئی جی لاہور ریجن ملک مبشر،رانا عبدالرئوف ڈی آئی جی فیصل آباد اور ڈی آئی جی مانیٹرنگ محمد احمد نے اچانک کیمپ جیل کا دورہ کیا اس دوران انھوں نے ملاقات کے لئے آنیوالے افراد سے مسائل سنے اور مسائل کے خاتمے کے لئے موقع پر احکامات دئیے اس کیساتھ ساتھ جیل سیکورٹی کا جائزہ لیا جیلوں بیرکوں کا بھی وزٹ کیا جبکہ جیل کیچن میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا گیا اس موقع پر افسران کی جانب سے جیل انتظامیہ کو انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی جبکہ محکمہ جیل کے افسران آئندہ چند دنوں میں مزید جیلوں کا دورہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...