حمزہ شہباز، گورنر پنجاب، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب انوشہ رحمان، اعجاز الحق، آصف کرمانی چیف سیکرٹری نے احسن اقبال کی عیادت کی

May 14, 2018

لاہور(خصوصی رپورٹر) وفاقی وزراء انجینئر خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور میاں حمزہ شہباز نے بھی احسن اقبال کی عیادت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ قبل ازیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ، سینیٹر آصف کرمانی، مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق، چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے بھی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کر کے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر گلدستے بھی پیش کئے گئے۔ گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا کی جانب سے بھی احسن اقبال کے لئے گلدستہ بھجوایا گیا۔

مزیدخبریں