نواز شریف نے ملک کیخلاف سازش کی، آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جائے: شیخ رشید

May 14, 2018

ملتان (سپیشل رپورٹر) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ نااہل اور چور کے جلسہ کو ملتانیوں نے مسترد کر دیا تھا آج غریبوں کا جلسہ ہے نوازشریف کا حالیہ بیان ملک دشمنی پر مبنی ہے میں جاگیردار وڈیرہ نہیں ہوں مگر میرے لئے شیخ رشیدآ گیا ہے اس خطہ کو جاگیرداروں‘ وڈیروں‘ گدی نشینوں نے ملکر لوٹا ہے اب لوٹی دولت کو واپس لانے کی باری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں اپنی پارٹی کے زیر اہتمام قلعہ کہنہ قاسم باغ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے ہر موقع پر ملک کے خلاف سازش کی ہے سابق وزیراعظم کو آرٹیکل چھ کے تحت پھانسی دی جائے نوازشریف ملک میں خونی انقلاب لانا چاہتا ہے جنوبی پنجاب کے مسائل کا حل صرف آئینی طور الگ صوبے کا قیام ہے جس کا دارالحکومت ملتان ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم میں عوامی راج پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اﷲ نواز وینس نے بھی خطاب کیا جمشید دستی نے کہا کہ نواز شریف مودی کا یار ہے اور پاک افواج کا دشمن ہے نوازشریف کا ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب ہو گیا ہے نوازشریف نے ہر موقع پر ملک کے خلاف سازش کی ہے الطاف حسین اور نوازشریف غدار وطن ہیں نواز شریف کو آرٹیکل چھ کے تحت پھانسی دی جائے کوئی بھی شخص نون لیگ کو ووٹ نہیں دے گا انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی وجہ سے ملک پاکستان آج سلامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف نے ملک کو لوٹا۔ صرف سرائیکی نہیں بلکہ پنجابی بلوچی سب ہمارے بھائی ہیں ہم تبدیلی کے لئے لڑ رہے ہیں عوامی راج پارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جمشید دستی غریب کی آواز ہے میں اپنے بھائی عمران خان کے جلسہ سے سیدھا یہاں آیا ہوں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے ممبئی حملوں پر متنازع بیان کی انہوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ میں نوازشریف اور شہباز شریف کو میر جعفر اور میر صادق کی شکل میں دیکھ رہا ہوں انہوں نے کہا کہ میں ایک سچا لیڈر ہوں مر جاؤں گا جھوٹ نہیں بولوں گا لیکن نوازشریف ایک جھوٹا اور کرپٹ انسان ہے شیخ رشید نے کہا کہ میں کعبہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ایٹمی دھماکہ تین لوگوں نے کروایا نوازشریف ایٹمی دھماکہ نہیں کرنا چاہتا تھا میں نے راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب نے نواز شریف کو کہا اب نہیں تو کبھی نہیں۔

مزیدخبریں