ملتان (کرائم رپورٹر) آر پی او ملتان سفارشیوں کے سامنے بے بس ہو گئے‘ واضح رہے کہ سب انسپکٹر ناظمہ مشتاق کو گلگشت میں عالم شیر قتل کیس میں معطل کر کے انکوائری کی گئی اور اسے غفلت کا مرتکب پایا گیا مگر آر پی او نے سفارش پر اسے برطرف نہیں کیا اور وارننگ دی جبکہ ریجن میں دیگر سفارشیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں نہ لانا آر پی او کا دہرا معیار ہے۔