بوریوالا: 3افراد کی محنت کش خاتون سے زیادتی بیس ہزار ر وپے اورزیورات بھی چھین لئے

بوریوالا (نمائندہ نوائے وقت )نوا حی گائوں 367ای بی میں تین افراد نے شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 98ای بی کی (م) جو کہ کپڑے فروخت کر کے اپنی گزر بسر کر تی ہے کام کاج کے سلسلہ میں جا رہی تھی کہ جب وہ 367ای بی کے قریب پہنچی تو محمد اقبال سکنہ عارف والا اپنے چا ر ساتھیوں کے ہمراہ آ گیا اسے کر کار میں ڈال کر کے اپنے گھر لے گئے اس سے 20ہزار روپے نقدی اور قیمتی طلائی زیورات چھین لئے اسے کمرہ میں قید کر دیا جہاں محمد اقبال ، محمد عرفان اور محمد رزاق نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا یا موقع ملتے ہی (م) موقع سے فرارہو کر پولیس کو اپنے ساتھ ہو نے والی زیاد تی کے متعلق مطلع کیا جس پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...