بھارت: پونے 9 لاکھ بجلی کا بل درست نہ کرنے پر سبزی فروش نے خودکشی کرلی

May 14, 2018

دہلی (بی بی سی ڈاٹ کام) بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں ایک سبزی فروش نے 8.64 لاکھ روپے کا بجلی بل دیکھ کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ 36 سالہ جگن ناتھ شیلکے کے اہل خانہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے خودکشی کے نوٹ میں بجلی کے بل کا ذکر کیا ہے۔ محکمہ بجلی کے مطابق ان کا بل دراصل صرف 2800 روپے تھا لیکن ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حکام نے ان کی ایک نہ سنی۔ جگن ناتھ شیلکے کے خاندان نے الزام لگایا ہے کہ جب شیلکے نے اپنے بل کے بارے میں محکمہ بجلی سے رابطہ کیا تو کسی نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔ شیلکے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خودکشی سے قبل انہوں نے بجلی کے دفتر کے کئی چکر لگائے۔

مزیدخبریں