نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) بیوی کی وفات کے آدھے گھنٹے بعد خاوند بھی انتقال کر گیا۔ بتایا گیا کہ معروف سیاسی و تعلیمی شخصیت میاں منظور احمد المعروف سرمیاں جی کی والدہ اور والد کافی عرصہ سے بیمار تھے کہ اتوار کے روز پہلے انکی والدہ انتقال کرگئیں اور بعد میں تقریباً آدھ گھنٹے بعد والد بہادر علی بھی اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ رہائشگاہ سے دونوں میاں بیوی کے جنازے اکٹھے اُٹھے۔ دونوں کو ساتھ ساتھ قبروں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی سماجی اور تعلیمی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔