مکہ مکرمہ(آن لائن) مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید نے کہا ہے کہ تعصب شدت پسندی اور انتہا پسندی کا دوسرا نام ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید نے خبردار کیا ہے تعصب اور عصبیت زمانہ جاہلیت کی پیداوار ہیں، تعصب شدت پسندی اور انتہا پسندی کا دوسرا نام ہے۔ یہ نفرت ، تفرقہ ، گمراہی ، بغض کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ تعصبات حق و انصاف اور اصول پسندی کے دشمن ہیں۔ اپنے خطبہ میں امام حرم نے کہا تعصب کی حقیقت یہ ہے کہ آپ کے ذہن میں جو کچھ ہے وہی حق ہے، ایسا انسان حقیقی حق قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہوتا۔ دلائل اور شواہد ایسے انسان کی نظر میں کوئی معنی نہیں رکھتے۔
تعصب شدت پسندی اور انتہا پسندی کا دوسرا نام ہے: امام کعبہ
May 14, 2018