اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارت میں سابق وزیر خزانہ پی چدم بھرم اور ان کے خاندان کے خلاف بیرون ملک اربوں ڈالر کے اثاثے رکھنے اور ان اثاثوں کو انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے پر بھارتی وزیر دفاع نرملا ستھا رامان نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کانگریس کی لیڈرشپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے سابق وزیر خزانہ کے خلاف ایکشن لے گی۔ بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ چدم برم اور ان کی بیگم بیٹیوں کے چودہ بینکوں میں غیرملکی اثاثے ہیں۔ کانگریس حکومت کے سابق وزیر خزانہ انکم ٹیکس دستاویزات میں اپنے غیرملکی اثاثے ظاہر نہیں کئے۔ بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ کے 21 بنکوں میں اکاؤنٹس موجود ہیں۔