شاہ سلمان اپنے والد کی تصویر دیکھ کرجذباتی ہوگئے

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں گذشتہ روز کنگ فٹ بال کپ کے فائنل کی تقریب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اس وقت جذباتی ہوگئے جب ان کے سامنے ان کے والد کی تصویر ابھری۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الریاض کے اسٹیڈیم میں الفیصلی اور الاتحاد ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلے کے فائنل میں شاہ سلمان بہ طور مہمان خصوصی مدعو تھے۔ اس موقع پر تھری ڈی ٹیکنالوجی اور لائیٹوں کے ذریعے تیار کردہ سعودی قیادت کی تصاویر سامنے آنا شروع ہوئیں تو شاہ سلمان کے چہرے کے تاثرات بدلنے لگے۔ اپنے والد مرحوم شاہ عبدالعزیز کی تصویر سامنے آنے پر شاہ سلمان کے چہرے کے تاثرات دیدنی تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...