کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے اسٹیدیم روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ٹکری محمد ابراہیم کو قتل کر دیا گیا جبکہ نذر محمد شدید زخمی ہو گئے ہلاک اور زخمی ہونیوالوں کو فوری طور پر مستونگ کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جا تی ہے لاش کو ضروری کا رروائی کی بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔
کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ‘ دوسرا زخمی
May 14, 2018