پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ بھارت غیرریاستی ادارے پاکستان بھیج کر دہشت گردی کرتا رہا ہے‘ ممبئی حملہ بھارت کا ''اسٹنگ آپریشن'' تھا ‘ میں نے ممبئی حملہ کیس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی‘ اجمل قصاب بھی بھارت کا اپنا مہرہ تھا اس لئے رسائی نہیں دی گئی‘ نواز شریف پریس کانفرنس کریں اور اپنا بیان واپس لیں۔نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ممبئی حملہ کیس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی۔ نان اسٹیٹ ایکٹر وہ ہوتا ہے جس کو حکومت کی پشت پناہی نہیں ہوتی۔ بھارت اسٹیٹ ایکٹرز پاکستان بھیج کر دہشت گردی کرتا رہا ہے۔ بھارت سے کہا ثبوت دیں ہم کارروائی کریں گے۔ ممبئی حملہ را کا اسٹنگ آپریشن تھا۔ بھارت کو سوال بھیجے جس کا جواب نہیں آیا نواز شریف کے بیان سے افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اجمل قصاب کا بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ڈیوڈ ہیڈلے کے سنڈیکٹ کو بھارت کی خفیہ ایجنسی نے تیار کیا۔ اجمل قصاب بھی بھارت کا اپنا مہرہ تھا اس لئے رسائی نہیں دی گئی۔ نواز شریف پریس کانفرنس کریں اور اپنا بیان واپس لیں میاں صاحب نے پہلی بار کلبھوشن کے خلاف بیان دیا۔ میاں صاحب قوم کے سامنے کہیں کہ غلطی ہوئی۔