نوازشریف3بار وزیراعظم رہ چکےہیں انکےبیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے:مولانا فضل الرحمان

لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف تین بار ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں اس لیے ان کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔انہوں  نے کہا ان کا خیال ہے کہ نواز شریف نے جو کہا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ وہ اپنے بیان میں کس حد تک ذمہ دار ہیں ۔  فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں، کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن