لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے داتا دربار کے باہر خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کے خاندانوں کیلئے امدادی پیکج کی منظوری دیدی ۔ بتایا گیا ہے کہ خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ کو فی کس ایک کروڑ روپے ، سات مرلے کاپلاٹ، گھر کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ 35لاکھ روپے ، ہر ماہ تنخواہ ، بچوں کی تعلیم کے اخراجات اور انہیں نوکری دینے کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ داتا دربار کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے میں ایلیٹ فورس کے چار اہلکار شہید ہو گئے تھے۔