اسلام آباد (آن لائن، نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعو ان نے کہا ہے کہ حکومت اپنے اصلاحاتی پروگرام سے جلد معاشی چیلنجز پر قابو پائے گی اور پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل پر گامزن ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کے حوالے سے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی بدانتظامی و بدعنوانی سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا عمران خان نے ہمیشہ سیاست کو نہیں بلکہ پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھا ۔ ملکی مفاد میں جتنے فیصلے ہمارے وزیر اعظم نے کیے کسی اور نے سوچے بھی نہیں ہوں گے ۔ حکومت نے ملک اور عوام کے مفاد میں آئی ایم ایف معاہدہ کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری حکومت کیخلاف بیان بازی شوق سے کریں بلاول بتائیں کہ پیپلز پارٹی 10 بار آئی ایم ایف کے پاس کیوں گئی ن لیگ بتائے کہ 4 بار آئی ایم ایف کے پاس کیوں گئے۔ افتخار درانی نے کہا ہے کہ آئی ایف کے اعلامیہ میں نلیگ کی ناقص پالیسی کی نشاندہی کرکے ن لیگ کی معاشی پالیسیوں پر فرد جرم عائد کر دی ہے ۔ آئی ایم ایف سے معاہدے پر پنجاب کے وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ دیر آئد درست آئید کے مصادق معیشت میں بہتری لائے گا اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے ککہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ غیر ملکی رقوم لوٹ مار اور اقرباً پروری کیلئے استعمال نہیں ہونگی حکومت ملک کو پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتی ہے اور قومی امید ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا یہ پہلا اور آخری قرضہ ہوگا حکومت نے وسیع تر ملکی مفاد میں کڑوی گولی نگل رہی ہے اس معاملے پر حکومت نے اب کو آن بورڈ بورڈلیا عالمی اداروں کا حکومت پر اعتماد مثبت اقدام ہے اپوزیشن پراپیگنڈا کرنے کی بجائے حقائق سامنے لائے مصنوعی اعدادو شمار سے قوم کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔