نئی پی ایف ایف عالمی سطح پر کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتی، اعجاز الحق

May 14, 2019

کراچی (اسپورٹس ڈیسک )پی ایف ایف کی ایگزیکٹو کمیٹی اور کانگرس کے رکن اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ فٹبال سمیت تمام کھیلوں کی تنظیمات کی بابت پاکستان نے آئی او سی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کررکھے ہیں کہ صرف عالمی باڈیز کی تسلیم شدہ سپورٹس فیڈریشنز اور ایسوسی ایشنز کو قبول کیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ملک انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے چارٹر کی پاسداری کے پابند ہیں، پاکستان نے بھی آئی او سی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کررکھے ہیں۔ اس میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومت بھی صرف انہی سپورٹس فیڈریشنز اور ایسوسی ایشنز کو قبول کرے گی جن کو انٹرنیشنل باڈیز تسلیم کرتی ہوں۔ اشفاق حسین کی سربراہی میں تشکیل پانے والی پی ایف ایف عالمی سطح پر کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتی، فیفا کی مسترد کردہ اس فیڈریشن کے عہدیداروں نے عالمی اداروں کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔

مزیدخبریں